ملتان، محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر 5میٹرریڈرزمعطل

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 5میٹرریڈروں کو معطل کردیاہے اور انہیں فوری طورپر میپکو شجاع آباد ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ان میٹرریڈروں میں انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ملتان کے محمد توفیق، نیوملتان سب ڈویژن کے عبدالرشید، شاہ رکن عالم سب ڈویژن کے شاہد شاہ، حسن آبادسب ڈویژن کے قیصر عباس اور میپکو کینٹ سب ڈویژن کے میٹرریڈر محمد اشرف شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں