سیلف ایسیسمنٹ کے عمل سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹرمحمدفاروق

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)سیلف ایسیسمنٹ کے عمل سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ہمیں پتہ چلے گا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں کس طریقے سے اپنے طلباء طالبات کو بہترین تعلیم فراہم کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق نے سوشل سائنسز فیکلٹیز کے لیے ہائر ایجوکیشن کی راہنمائی میں شعبہ جات کے نامزد کردہ فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوںنے مزید کہاکہ یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ اپنے پروگرامز کی سیلف ایسیسمنٹ رپورٹ تیار کریں گے جس کی تیاری میں کوالٹی انہانسمنٹ کا آفس مدد فراہم کرے گا۔

انہو ںنے کوالٹی انہانسمنٹ کی اہمیت و افادیت اور آگاہی پر تفصیلی لیکچر دیا․ سیمینار شعبہ سوشیالوجی کے ہال میں منعقد ہوا․ بعد ازاں سوال جواب کا سیشن ہوا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں