تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:39

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کے سخت احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔160سے زائد سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گلگشت، حسین آگاہی، حرم گیٹ، دہلی گیٹ اور سرکلر روڈ سمیت اندرون شہر میں بھاری مشینری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں من وزنی سامان قبضے میں لے کر مال خانے جمع کرادیا۔

آپریشن کی قیادت اے سی سٹی خالد گیلانی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس مینجمنٹ فاروق ڈوگر نے کی۔ ڈی ایس پی رب نواز تلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر گزشتہ بھی سول ڈیفنس اہلکارا ور پولیس کی نفری علی الصبح قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جمع ہوگئے اور ٹرک و ٹریکٹر ٹرالیاں بھی موقع پر منگوا کر خفیہ آپریشن شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران دکانوں کی مقررہ حد سے باہر اور سڑک پر تجاوزات قام کرنے والوں کا تمام سامان اٹھا کر ضبط کرلیا گیا جبکہ دیگر سامان کو موقع پر ہی توڑ دیا گیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس مینجمنٹ فاروق ڈوگر نے کہا کہ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے شہر کو کشادہ اور ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات آپریشن کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

اس سلسلے میں کسی دبائو اور منفی ہتھکنڈوں کوخاطر میں نہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار تاجر برادری کو وارننگ دی گئی تاہم تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن ناگزیر ہوچکا تھا۔بعدازاں ٹاسک فورس برائے تجاوزات نے رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مارکیٹوں اور سڑکوں پر تجاوزات نے رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مارکیٹوں اور سڑکوں پر تجاوزات مافیا کا خاتمہ کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں