ملتان، ماڈل ٹاؤ ن کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،3فرار

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب پانچ مسلح ڈاکو نذر نامی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیاجس پر ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی فائرنگ میں عرفان اور وسیم نامی ڈکیت ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق مفرور ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں