بہائو الدین زکریا یونیورسٹی میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈکی تقریب

بدھ 14 دسمبر 2016 23:30

ملتان ۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈکی افتتاحی تقریب کے موقع پر وظائف سے مستفید ہونیوالے طلبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کی مالی مجبوریوں اور وسائل کی کمی کے باعث تعلیم جاری رکھنے کے قابل نہیں تھے مگر ان وظائف کی بدولت انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اب وہ برسرِ روزگار ہو کر اپنے خاندان کا سہارا بن چکے ہیں ، تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے منیر احمد نے کہا کہ میرے والد ایک معمولی ملازمت کر رہے ہیں جو میرے تعلیمی اخراجات پورے کرنے سے قاصر تھے،پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کی بدولت میں نے بی ایس سی ٹیکسٹائل انجینئرنگ کی جس پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں، اب میری پنجاب پبلک سروس کمیشن سے بطورہیڈ ماسٹر سلیکشن ہو چکی ہے اور میں ٹریننگ کر رہا ہوں،شبانہ انشاء نے بتایا کہ ہم 7 بہن بھائی ہیں جن کے تعلیمی اخراجات پورے کرنا میرے والدین کیلئے ممکن نہ تھا،میرے والد ہمت ہار چکے تھے،میری والدہ 70 روپے روزانہ کپاس کی چنائی کی مزدوری کر کے میرے تعلیمی اخراجات پورے کرتیں پھر جب میں جب اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے یونیورسٹی آئی تو مجھے پنجاب انڈوومنٹ فنڈ سے وظیفہ ملنا شروع ہو گیا جس سے میرے تعلیمی اخراجات پورے ہونے شروع ہوئے اور آج میں ایک سرکاری سکول میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہوں اور اپنے ماں باپ کی کفالت اور بہن بھائیوں کو تعلیم بھی دلوا رہی ہوں،تاثیر ریاض نے بتایا کہ اس کے والد سیلز مین کی جاب کرتے تھے ،ہمارے معاشی حالات اس قابل نہیں تھے کہ میں اپنی تعلیم آگے جاری رکھ سکتی، ہم 6 بہن بھائی ہیں جن کے اخراجات پورے کرنا میرے والدکیلئے دشوار تھا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ملنے والے سکالر شپ کی بدولت میں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور آج میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین عبدالحکیم میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے اقدامات کی وجہ سے آج ہمارے خوابوں کو تعبیر مل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں