نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور صحیح خطوط پر آبیاری میں ہی ملک کی ترقی مضمر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:42:16 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:42:14 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:42:13 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:42:11 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:42:09 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:42:07 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:42:05 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:41:03 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:41:01 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:25:02 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 22:24:58
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور صحیح خطوط پر آبیاری میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے،رانا مشہود احمد خان

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حوصلہ ، ہمت ، عزم اور استدلال سے قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت اور صحیح خطوط پر آبیاری میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے طلباء و طالبات کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ایک وژن دیا اورعملی طور پر انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

آج ہمارے نوجوان تیزی سے اپنا تعلیمی سفر طے کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب نے -17 ارب روپے مالیت کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ، لیپ ٹاپ سکیم ، بیرون ملک حصولِ تعلیم کیلئے وظائف کا اجراء ، نئی یونیورسٹیوں، کالجز، سکولوں کا قیام ، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی جیسے اقدامات کر کے تعلیمی شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

ان اقدامات کی بدولت ایک عام آدمی کے بچے بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں،ہمارے یہی نوجوان پوری دنیا میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے جناح آڈیٹوریم میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے وظائف کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

سی پیک اس خطے کے لئے ایک گیم چینجر ہے جس سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، 2 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔آج پاکستان نے اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر لیا ہے اب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک برطانیہ ، ترکی، چین ،وسط ایشیائی ریاستیں پاکستان کا رُخ کر رہے ہیں جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گااور ہماری معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو گی ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہماری آبادی کا 62 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بہت سے انیشیٹو لئے اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کئے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کر سکیں۔ آج پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کی بدولت طلباء پاکستان اور بیرون ملک ایم فل اور پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 1999ء میں امتحانی نظام میں نقل کا خاتمہ کر کے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا اور 2009ء سے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کا آغاز کر کے طلباء و طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کی سہولت فراہم کی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب 53 ہزار سکولوں کے نیٹ ورک کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا صوبہ ہے ۔ 40 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں، اساتذہ کی مزید میرٹ پر بھرتی جاری ہے جو آئندہ سال تک سوا لاکھ ہو جائے گی۔

تمام سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عام لوگوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے لئے حکومتِ پنجاب تمام

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/12/2016 - 22:42:07 :وقت اشاعت