صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنا اور شکایات کا فوری ازالہ ہماری ذمہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:26:58 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:26:56 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:26:53 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:26:51 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:26:48 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:26:47 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:22:49 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:22:47 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:22:45 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:22:44 وقت اشاعت: 14/12/2016 - 20:22:43
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنا اور شکایات کا فوری ازالہ ہماری ذمہ داری ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2016ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنا اور شکایات کا فوری ازالہ ہماری ذمہ داری ہے ۔ شکایات سنٹرز کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے شکایات میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ وہ میپکو ملتان سرکل کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان، سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی محمد عمر لودھی ،سٹاف آفیسر کامران ظہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ملتان سرکل علی اکرم گجر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں موسم سرما میں سسٹم کی اپ گریڈیشن اور مرمتی کام ہر صورت مکمل کیاجائے تاکہ آئندہ موسم گرما میں صارفین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈافسران سے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی رپورٹ طلب کریں تاکہ کمپنی کی جانب سے مقرر کئے گئے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے ۔ سرکل افسران سب ڈویژنوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورے کریں ۔ کمپنی کی ترقی اور مفادات کے لئے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/12/2016 - 20:26:47 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان