جمعیت علمائے پاکستان کی تمام تنظیمیں توڑ دی گئیں، 12 فروری کو صوبائی اور 5 مارچ کو مرکزی انتخابات منعقد ہوں گے

بدھ 14 دسمبر 2016 20:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے پاکستان کی تمام تنظیمیں توڑ دی گئیں۔ 12 فروری کو صوبائی اور 5 مارچ کو مرکزی انتخابات منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات جمعیت علمائے پاکستان کے سابق صوبائی صدر قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ تمام تنظیمیں توڑنے کے بعد ضلعی اور ڈویژنل تنظیمیں بھی اپنی حیثیت کھو چکی ہیں، 12 فروری سے قبل ضلعی اور ڈویژنل انتخابات منعقد ہوں گے جن میں نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان ایک جمہوری تنظیم ہے جو باقاعدگی سے ہر تین سال بعد اپنے تنظیمی انتخابات منعقد کراتی ہے، صوبائی انتخابات کے لئے چوہدری محمد یعقوب کی سربراہی میں ارکان ڈاکٹر محمد ریاض نوری اور صوفی محمد اسماعیل نورانی اور ریاض بٹ پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں