زرعی زہروں میں ملاوٹ کرنیوالوںکو کیفرکردار تک پہنچانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،محمد فاروق

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملتان ریجن چوہدری محمد فاروق نے کہا ہے کہ زرعی زہروں میں ملاوٹ کے مکروہ دھندے میںملوث عناصر کوکیفر کردار تک پہنچانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ کاشتکاروںکو معیاری زرعی زہروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے افسران اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلہ میں پیسٹی سائیڈز انسپکٹرز کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ زرعی ادویات میں ملاوٹ کے کاروبارمیں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پیسٹی سائیڈزانسپکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سیمپلنگ کے عمل کے دوران ڈیلرز کا تمام ریکارڈ(ڈیلرز شپ سرٹیفکیٹ،سیلز انوائس،سٹاک رجسٹر،کیش میمو،سٹور)سمیت دیگر متعلقہ ریکارڈ بھی چیک کریں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈائریکٹر چوہدری محمد فاروق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ مظفر گڑھ محمدسلیمان اور زراعت آفیسر پر مشتمل ٹیم نے مختلف زرعی ادویات کی مارکیٹوںکامعائنہ کیا۔مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران چوک سرور شہید ملتان روڈ پر واقع الخدمت زرعی مرکز کی دکان کو بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرتے ہوئے پایا گیااور ملزم وقاص لطیف ولد محمد لطیف کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔جس کیخلاف پیسٹی سائیڈز آرڈیننس 1971ء رولز 1973ء ترمیم شدہ 1997 کی دفعات 21-A اور 26-A کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں