سی ٹی ڈی ملتان کی خفیہ اطلاع پر کارروائی

شیر شاہ آئل ڈپو سے تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشتگرد گرفتار ، قبضے سے دو خودکش جیکٹس ، ایک رائفل ایس ایم جی ، ایک پسٹل تیس بور اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 19:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سی ٹی ڈی کی ملتان میں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ملتان کے قریب شیر شاہ آئل ڈپو سے تحریک طالبان پاکستان کے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس ، ایک رائفل ایس ایم جی ، ایک پسٹل تیس بور اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

ملزمان مبینہ دہشت گرد ملتان میں اہم مقامات پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں انڈر سیکشن زیر دفعہ 4/5 سیون اے ٹی اے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ملزمان جن کے نام سیلاب خان ، اکرام خان ، اکبر خان اور عثمان شامل ہیں ۔ مبینہ سی ٹی ڈی حکام ملتان نے مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے بعد خفیہ مقام پر تفتیش کے لئے منتقل کر دیا ہے ۔ (جاوید)

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں