دھند میںسپیڈ کم اور اگلی گاڑیوں سے محفوظ درمیانی فاصلہ زیادہ رکھا جائے، چوہدر ی غلام جعفر

منگل 13 دسمبر 2016 17:36

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملتان چوہدری غلام جعفر نے سیکٹر آفس ملتان میں چیف پٹرولنگ افسران کے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا دھند کے حوالے سے انتظامات تھے۔ ایس ایس پی چوہدر ی غلام جعفر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہرات پر عوام الناس کو مطلع کریں کہ دھند کے موسم میں انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں۔

دھند میں مخصوص فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔سپیڈ کم اور اگلی گاڑیوں سے محفوظ درمیانی فاصلہ زیادہ سے زیادہ رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں اور یوٹرن پر احتیاط کریں اور ہارن کا استعمال کریں۔ سڑک پر لگی لائنز سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ قومی شاہرات پر حادثات رونما نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی چوہدر ی غلام جعفر نے کہا کہ عوام الناس کی رہنمائی کے لئے پر 50کلومیٹر کے بعد ایک بریفنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے جو کہ فوگ کے دوران ڈرائیوروں کی رہنمائی کرے گا۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ موسمیات سے مکمل طور پر رابطے میں ہیں اوردھند کے بارے میں رہنمائی ہماری ہیلپ لائن 130سے ہر وقت حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایس ایس پی چوہدر ی غلام جعفر نے کہا کہ خانیوال کے کیمپ آفس کا تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے اور کیمپ آفس بہاول پور زیرِ تعمیر ہے اور جلد ہی تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر چیف پٹرولنگ آفیسر ملک منیر احمد، عالم شیر وٹو، محمد حسن بھٹی،سیکٹر آر پی او ضرغام عطا بلوچ،سیکٹر اکائونٹنٹ محمد ارشدا ور دیگر افسران او ملازمین بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں