ملتان:پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں ٹیک آف سے پہلے ایک انجن میں آگ لگ گئ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 22:07

ملتان:پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں ٹیک آف سے پہلے ایک انجن میں آگ لگ گئ

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں ٹیک آف سے پہلے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پی کے 581 ملتان سے کراچی جا رہا تھا۔جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا گیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

(جاری ہے)

جسے تھوڑی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔ فائربریگیڈکےعملے نے انجن میں لگی آگ بجھا دی۔کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو انجن میں آگ لگنے سے متعلق آگاہ کیا۔اےٹی آر طیارے میں موجودتمام مسافر محفوظ رہے۔مبینہ اطلاعات کے مطابق اےٹی آر طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ ملتان سے لاہور جانے والے اےٹی آر طیارے پروازپی کے 581 کو اسٹارٹ کرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی تھی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں