جتنے بھی عدالتی کمیشن بنے،حقائق عوام کے سامنے نہیں لائے گئے،شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ نظریات اور وقار کی سیاست کررہی ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کو بے نقاب کریں گے، پی ٹی آئی کی کوشش سے میاں برادران اورخاندان کو عدالت کے کٹہرے میں آنا پڑا،استقبالیہ سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

نملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پانامہ کیس پر عدالتی کمیشن اس لئے قبول نہیں کیوں کہ ملکی تاریخ میں آج تک جتنے عدالتی کمیشن بنے ہیں ان کے حقائق عوام کے سامنے نہیں لائے گئے یا پھر کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 148اور 150کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلروں اور بلدیاتی ٹکٹ ہولڈروں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، شہزادہ نشین دربار حضرت شیر شاہ مخدوم مونی شاہ ، مخدوم زادہ زین حسین قریشی، ڈاکٹر اختر ملک ، سلمان قریشی، میاں جمیل احمد، رانا عبدالجبار ، اعجاز جنجوعہ ، جاوید اختر انصاری ایم پی اے، الحاج مختار انصاری، ملک رضوان عابد تھہیم، خواجہ سلیمان صدیقی، میاں انصر ، سلیم اللہ خان، ملک عدنان ڈوگر، جاوید بابر راں، چوہدری فقیر اللہ گل سمیت چیئرمین وائس چیئرمین اور نو منتخب بلدیاتی امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ نظریات اور وقار کی سیاست کررہی ہے ہم نے قومی دولت لوٹنے والوں کو بے نقاب کرنا ہے پی ٹی آئی کی کوشش اورجستجو کی بدولت میاں برادران اور ان کے خاندان عدالت کے کٹہرے میں آنا پڑا انہوں نے کہا کرپشن ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں اس وقت تک ملک میں جتنے مرضی اقتدار تبدیل ہوتے رہیں جتنے مرضی الیکشن ہوتے رہیں جتنے مرضی چہرے بدلتے رہیں ملک ترقی نہیں کرسکتا انہوں کہا نیب ایف آئی ، ایف بی آر سمیت تمام ملکی ادارے سمیت کرپشن روکنے میں ناکام ہوچکی ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی، دھرنے دیئے عوامی عدالت میں گئے اور اب سپریم کورٹ میں گئے ہوئے ہیں ملک کے کروڑ وں عوام کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ابھی تک ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نہیں بھولے انہوں نے کہا تحریک انصاف ایک نئی تاریخ مرتب کرنے جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے حق میں نہ تھی سب سے پہلے خیبر پختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات کروائے جس پر حکومت کو مجبوراً انتخابات کرانا پڑے لیکن ن لیگ کی اتنی نامراد اور نااہل حکومت ہے جو ایک سال اور چھ دن گزرنے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے مرحلے کو مکمل نہیں کرسکی۔

4سال میں سے ایک رہ گیا۔ ایک سال میں ن لیگ نے کہیں بلدیاتی یا ترقیاتی کام نہیں کیا۔جیتنے والے پریشان ہیں کہ انکے پاس نہ اختیارات ہیںاور نہ ہی وہ کوئی ترقیاتی کام کراسکتے ہیں وہ عوام میں کیا منہ لیکر جائینگے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونحواہ کا بلدیاتی قانون ملک میں اپنی مثال آپ ہے جب تک با اختیار بلدیاتی نظام نافذ نہیں ہوسکتا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

اگلا اقتدار پی ٹی آئی کا ہوگا اور ہم اپنے منشور کے مطابق ایسا نظام بنائینگے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل اختیار دینگے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کا آغاز بلدیاتی سیاست سے کیا تھا بطور چیئرمین ضلع کونسلر ملتان اور ضلع ناظم ملتان بہترین سیاست کی اس وقت کا ناظم آج کے نو منتخب چیئرمین سے زیادہ با اختیار تھا آج کے یونین کونسل کے چیئرمین کی صفائی والے ملازم بھی بات نہیں سنتے انہوں نے کہا ملتان میں ن لیگی سیاست دانوں نے میئر شپ کیلئے بڑی لڑائی لڑی۔

وہ رانا ثنائ اللہ کے ایک اشارے پر بک گئے۔انہوں نے دربار حضرت شیر شاہ حضرت سجادہ نشین مخدوم مونی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے عوام کیلئے امید کی کرن عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں