ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 17دسمبر سے شروع ہوگی

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)24ویں نیشنل کراٹے چیمپئن 17دسمبر سے سپورٹس سٹیڈیم جمنیزیم ہال میں شروع ہوگی۔ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد مرزا نے اتوار کے روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی معاونت سے دو روزہ نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کررہی ہے جو 18دسمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے صوبائی سطح پرٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں جس میں پنجاب ریڈاورپنجاب بلیو کے علاوہ خبیر پختونخواہ ،سندھ ،اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ میںلڑکے 45،50،55،60،67،75اور 75پلس کلوگرام کی کیٹیگری جبکہ لڑکیاں 45،50،55کلوگرام کیٹیگری میں شرکت کریں گی۔ججز پینل انٹرنیشنل ریفری عنایت اللہ،عقیل احمد،شہزاد احمد،منور علی،خالد مرزا،محمد حسین،علی مرتضی اورشاہد رفیق پرمشتمل ہوگا جبکہ آرگنائزیشن سیکرٹری شوکت جھنڈیر ہونگے۔چیمپئن شپ کے اختتام پرکھلاڑیوں میں میڈلز،شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں