ملتان ‘عید میلاد النبی کے سلسلے میں پاکستان کا سب سے بڑا 12 ہزار پائونڈز وزنی کیک کاٹاگیا، تقریب میں شاہ محمود کی بھی شرکت

اتوار 11 دسمبر 2016 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ملتان میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں 12 ہزار پائونڈز وزنی کیک کاٹاگیا،کیک کاٹنے کی تقریب میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔12 ہزار پائونڈزکا کیک ہزاروں عقیدت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے حسن پروانہ مین عاشقان رسول نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 12 ہزار پائونڈز وزنی ملک کا سب سے بڑا کیک تیار کیا جسکی تیاری میں ملک کے نامور کاریگروں نے حصہ لیا اور اس کو 10روز میں تیار کیا گیا۔

12 ہزار پائونڈز وزنی کیک کی لمبائی 75 فٹ اور چوڑائی 7 فٹ تھی ۔کیک کو تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شاہی تلوار سے کاٹااور ہزاروں عقیدت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔کاریگروں کے مطابق کیک کی تیاری میں، مکھن، دیسی گھی پستہ مربہ جات دودھ میدہ اور انڈے کریم کا استعمال کیا گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں