ملتان میں عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں عاشقان رسول نے 12ہزار پائونڈ زوزنی کیک تیار کرلیا

کیک کو شاہی تلوار سے کاٹ کر 20 ہزار عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

ملتان میں عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں عاشقان رسول نے 12ہزار پائونڈ زوزنی کیک تیار کرلیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ملتان میں عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں عاشقان رسول نے 12ہزار پائونڈز کا کیک تیار کیا ہے جس کو 20 ہزار سے زائد عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے حسن پروانہ میں عاشقان رسول نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 12 ہزار پائونڈز وزنی ملک کا سب سے بڑا کیک تیار کیا ہے جسکی تیاری میں ملک کے نامور کاریگروں نے حصہ لیا اور اس کو 7 روز میں تیار کیا۔

12 ہزار پائونڈز وزنی کیک کی لمبائی 75 فٹ اور چوڑائی 7 فٹ ہے جس کو 20 ہزار عقیدت مندوں میںشاہی تلوار سے کاٹ کر تقسیم کیا جائیگا، کیک کی تیاری میں، مکھن، دیسی گھی پستہ مربہ جات دودھ میدہ اور انڈے کریم کا استعمال کیا گیا ہے۔گزشتہ برس بھی حسن پروانہ کالونی کے عاشقان رسول کی طرف سے 10ہزار پائونڈ کا وزنی کیک کاٹ کر تقسیم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں