ضلعی اداروں کے زیراہتمام عالمی یوم انسانی حقوق پرریلی نکالی گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء)عالمی یو م انسا نی حقو ق کے موقع پر محکمہ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ اور سو شل ویلفیئر ملتا ن کے زیرا ہتما م گز شتہ روز چو ک کچہر ی ملتان میں ریلی نکا لی گئی۔ جس میں ای ڈ ی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ میا ں عبدالغفو ر ، ڈسٹرکٹ آفیسر سو شل ویلفیئر ملتا ن نسر ین جعفر ی سمیت سر کا ر ی محکمو ں کے ملاز مین سمیت شہر یو ں کی کثیر تعدا دنے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی سے خطا ب کر تے ہوئے ای ڈ ی اوکمیو نٹی ڈویلپمنٹ میا ں عبدا لغفو ر نے کہا ہے کہ انسا نی حقو ق کی پاسدار ی ہم سب پر لا زم ہے ۔ہم ایک دوسر ے کے حقو ق کا تحفظ کر ینگے تو اس میں ہی ہما ر ی بقا ء ہے ۔حقو ق کے حسا ب سے سب انسا ن برا بر ہیں ۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر اپنے حقو ق کیلئے مید ان میں اتر یں ،کسی سے زیا د تی نہ ہو نے دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لو گ جدید دور میں بھی اپنے حقو ق سے محرو م ہیں ان کیلئے بھی ہمیں جدوجہد جا ر ی رکھنا ہو گی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں