محکمہ تعلیم پنجاب کاسرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نادرشاہی حکم ، اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ اورسکول میں فون سننے پر بھی پابندی ،اساتذہ کوضروری چھٹی لینے کیلئے بھی اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے اجازت لینا ہوگی

اساتذہ تنظیموں کا احتجاج ،خادم اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:26

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نادرشاہی حکم جاری کردیا۔محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ اورسکول میں فون سننے پر بھی پابندی لگادی ۔اساتذہ کواب ضروری چھٹی لینے کیلئے بھی اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسے اجازت لینا ہوگی اور سکولز کے سربراہان اساتذہ بھی کو رخصت دینے کے مجاز نہیں ہونگے۔

محکمہ تعلیم سکولز نے اساتذہ کی اتفاقیہ رخصت پر بھی پابندی عائدکردی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب اساتذہ کو سکول اوقات کار کے دوران موبائل فون سننے پر بھی پابندی لگادی ہے۔ دوسری طرف اساتذہ تنظیموں نے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کے اس نادرشاہی حکم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اساتذہ تنظیموں کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم سکولز پنجاب قوم کے معماروں سے جو سلوک کررہے ہیں اس کی مہذب اور جمہوری دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی اساتذہ کے ساتھ کی گئی ان ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں