زکریایونیورسٹی میں ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں حسن قرأت، نعت اور تقریر ی مقابلہ جات کاانعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:47

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ علوم اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام بسلسلہ تقریبات ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں بین الشعبہ جاتی مقابلہ حسن قرأت، نعت اور تقریر کاانعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔اس پروگرام کی کوآرڈینیٹر قاریہ نسرین اختر، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ تھیں۔

مقابلہ حسن قرأت کی صدارت ڈاکٹر محمود سلطان کھوکھر، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ نے کی۔ مقابلہ حسن قرأت کی منصفی کے فرائض سرانجام دینے والوں میں قاریہ نسرین اختر اور حافظ حامد علی اعوان شامل تھے۔جبکہ مقابلہ حسن نعت کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، شعبہ علوم اسلامیہ نے کی اور منصفی کے فرائض ڈاکٹر فریدہ یوسف، ڈاکٹر محمد امجد اور قاریہ نسرین اختر نے سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلہ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شبیر بلوچ، چیئرمین، کمونیکیشن سٹڈیز نے کی اور منصفی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی اور ڈاکٹر محمد امجد، شعبہ علوم اسلامیہ نے سرانجام دیئے۔مقابلہ کے اختتام پر ججز پر مشتمل جیوری نے نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق مقابلہ حسن قرأت میں پہلی پوزیشن حافظ وسیم احمد شعبہ علوم اسلامیہ دوسری پوزیشن محمد یاسر شعبہ اردو تیسری پوزیشن حافظ عمر فاروق انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز اور حوصلہ افزائی کے انعام کے لئے وسیم عارف اور حافظہ تسنیم شعبہ علوم اسلامیہ کو مستحق قرار دیا گیا۔

مقابلہ حسن نعت میں اول پوزیشن سید عثمان گیلانی شعبہ علوم اسلامیہ دوسری پوزیشن فرح لطیف آئی ایم ایس تیسری پوزیشن رمشا شفیق شعبہ فارمیسی نے حاصل کی اور حوصلہ افزائی کے انعام کے لئے محمد عثمان ہاشمی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کو مستحق قرار دیا گیا۔تقریری مقابلہ میں اول پوزیشن حافظ محمد جنید شعبہ علوم اسلامیہ دوسری پوزیشن محمد صدام عارف (شعبہ عربی)، تیسری پوزیشن رانا محمد اظہر فیکلٹی آف ایگریکلچرنے حاصل کی اور حوصلہ افزائی کے انعام کے لئے محمد سلیم شعبہ عربی کو مستحق قرار دیا گیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں