میپکونے نومبرمیں ہائی ٹینشن فیڈرزکے 10منصوبے مکمل کرلئے

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:47

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے نومبر 2016؁ء میں ہائی ٹینشن (ایچ ٹی ) فیڈرز کے 10 منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر 16کروڑ89لاکھ17ہزارروپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایات پر پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ کنسٹرکشن ملتان کی جانب سے ملتان سرکل کے زیر انتظام 11KVفاروق پورہ فیڈر ایک کروڑ12لاکھ21ہزارروپے کی لاگت سے مکمل کیاگیاہے جبکہڈی جی خان سرکل کے زیر انتظام 11KVسٹی کروڑفیڈر پر 81لاکھ53ہزارروپے، 11KVکوٹ ہیبت فیڈر پر 2کروڑ17لاکھ68ہزارروپے، 11KVکالج روڈ IIفیڈر پر ایک کروڑ86لاکھ47ہزارروپے، مظفر گڑھ سرکل کے 11KVسٹی IIفیڈر لیہ پر ایک کروڑ13لاکھ64ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل کے 11KVسیٹلائٹ ٹائون فیڈر پر78لاکھ45ہزارروپے، ساہیوال سرکل کے 11KV پاکپتن روڈفیڈر پر ایک کروڑ9لاکھ55ہزارروپے، 11KVمرشد آبادفیڈر پر 2کروڑ11لاکھ46ہزارروپے ، وہاڑی سرکل کے 11KVدانا ابراہیم فیڈر پر 3کروڑ66 لاکھ59 ہزار روپے اور خانیوال سرکل کے 11KVسٹیIIIفیڈر کی تکمیل پر 2کروڑ11لاکھ54ہزارروپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں