ملتان،کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی ضرب عضب جیساجذبہ پیداکرناہوگا،گورنرپنجاب
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:47:36 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:47:34 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:47:31 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:47:29 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:46:46 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:46:45 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:46:43 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:46:42 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:46:41 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:46:39 وقت اشاعت: 09/12/2016 - 23:45:25
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

ملتان،کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی ضرب عضب جیساجذبہ پیداکرناہوگا،گورنرپنجاب

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2016ء)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا اور ملکی اداروں کو تباہ کردیتا ہے۔کرپشن بھی دہشت گردی سے کم نہیں اس کے خاتمے کے لئے بھی ضرب عضب جیسا جذبہ پیدا کرنا ہوگا ۔بدعنوانی کا خاتمہ کرنا بھی ایک جہا د ہے جس کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ہماری سیاست قومی ایجنڈے پر ہونی چاہئے کسی بھی جماعت کے ذاتی مفادات نہیں ہونے چاہئیں۔نیب کی کارکردگی بہت اچھی ہے مگر اصلاح کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ہمیں عام آدمی کے مسائل حل کرنا اور اسے معاشرے میں عزت و احترام دینا ہوگا۔موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار کے کئی میگا پراجیکٹس شروع کررکھے ہیںاور ان پراجیکٹس میں باہمی مذاکرات کی بنیاد پر اربوں روپوں کی بچت کی گئی ہے۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار ملتان آرٹس کونسل میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اسلام نے ہمیں جو درس دیا ہے ہمیں اس سے ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ رشوت دینے اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔

اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ہمیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس میں بدعنوانی کا عنصر شامل ہو۔ اختیارات سے تجاوز کرنا ‘ بااثر افراد کو عام لوگوں پرترجیح دینا‘ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری نہ کرنا بھی بدعوانی کے زمرے میں آتی ہیں۔عام لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہمیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئیں۔سرکاری اداروںمیں ان کو عزت و احترام ملنا چاہئے ۔

ہمیں جذبے اور لگن کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا کوئی کام مشکل نہیں ہوتا انسان جب نیک نیتی سے جدوجہد کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات اسے ضرورکامیابی دیتی ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان برگیڈئیر (ر) فاروق ناصر اعوان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم مشترکہ طور پر کرپشن کے خاتمے کے لئے کاوشیں کرنی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/12/2016 - 23:46:45 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان