ملتان،کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے،ڈائریکٹراینٹی کرپشن

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:46

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ڈویژن گوہرمشتاق نے کہا ہے کہ کرپشن ایک کینسر ہے جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے ۔آج کے دن کو روایتی طور پر منانے کی بجائے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا ۔

ان خیالات کااظہار گوہرمشتاق نے عالم یوم رشوت ستانی کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2016سے لے کر30نومبر تک کل2081شکایات موصول ہوئیں جس میں سی1165کے خلاف انکوائری کی گئی۔کل7ریڈ کئے گئے جس میں 2لاکھ43ہزارروپے کی ریکوری کی گئی اور 238ملزمان گرفتار کئے گئے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور اس میں ہماری نسلوں نے بھی پروان چڑھنا ہے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی نسلوں کے لئے کرپشن سے پاک معاشرہ چھوڑ کر جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں کرپٹ لوگوں کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن خوف کی علامت ہے وہاں ایمان دار افرادکی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے کسی بھی شخص کو یہ ہرگز حق حاصل نہیں کہ وہ محض کسی دوسرے کو بدنام کرنے یا بلیک میل کرنے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کو استعمال کرے۔ایسا کرنے والے کے خلاف سیکشن182کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں