نیب ملتان کا’’عالمی انٹرنیشنل کرپشن ڈے ‘‘کے حوالے سے سیمینار

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:53

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ’’عالمی انٹرنیشنل کرپشن ڈے ‘‘کے حوالے سے نیب ملتان کی طرف سے سیمینار منعقدکیاگیاجس کے مہمان خصوصی گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان بریگیڈئر(ر)فاروق ناصراعوان کے علاوہ سیمینار میں وائس چانسلربہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرطاہرامین ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی اورصدرپریس کلب ملتان شکیل انجم نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار کاعنوان ’’کرپشن کی بنیادی وجوہات ،حکومت اورپرائیویٹ سطح تک اس کے خاتمہ کے اقدامات‘‘تھا۔اس موقع پرنیب ملتان کی طرف سے کرپشن کے خلاف منعقدہ کرائے گئے سیمینارز،تقریری مقابلوں ،ڈراموں ،مضامین نویسی اورتصویری مقابلوں کے فاتحین طلباء وطالبات اورجیوری ممبرز کوگورنرپنجاب اوربریگیڈئر(ر)فاروق ناصراعوان نے کیش پرائز ،سونیئر اورمیرٹ سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں