ملتان،پولیس کی کارروائیاں،34 افرادگرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:52

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 34جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد انور سے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم عبدالزاہد سے 5200 گرام چرس، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم ناصرسے 130 گرام چرس، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم وقار سے 100 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم اویس سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم شہزاد سے 212 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم یسین سے بندوق 12 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے 9 ملزمان ندیم، ساجد، غلام شبیر، مرتضیٰ، ممتاز، الطاف، طارق اور ناصر کو تاش جواء ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے 6 ملزمان منصور احمد، اکبر علی، اصغر علی، اکرم، جہانزیب اور عمران کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتارکرلیااوران کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم ریاض کو موٹر پمپ چوری کرنے پر،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم شہباز عرف شہبازی سے موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم عبدالرشید کو لائوڈ اسپیکر پر چندہ مانگتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم عبدالوحید کو بھیک مانگنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزمان عائشہ، فرخ، نواز اور محمد علی کو کو مجرمان اشتہاری ناصر چوغطہ کو پناہ دینے اور بھگانے ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم آفاق کو مجرم اشتہاری رشید کو بھگانے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ ملتان پولیس نی3اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاجن کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران115نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں420نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی110موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں