تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جارہے ہیں،صو با ئی وزیر زکوٰ ة و عشر

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:04

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)صو با ئی وزیر زکوا ة و عشر پنجا ب نغمہ مشتا ق لانگ کے اعزاز میں میاں قیصر شبیر اور حاجی ملک محمد اکرم کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جارہے ہیں اور جنوبی پنجاب کے پسماندہ و دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے اور اسی مقصد کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ملک میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر قدم صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیںگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جو جال بچھایا ہے، ان کی تکمیل سے صوبے میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں جو کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ان علاقوں میں بسنے والے عوام سے گہری محبت کا مظہر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت زندگی کے ہر شعبہ جات میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جس سے صوبہ پنجاب ملک کے دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل ہو گا۔ عشائیے میں ملک محمدکرار حسین لانگ ،سید مجا ہدعلی شاہ ،را نا احسن رسول ،را نا سہیل احمدنو ن ،حاجی ملک محمد اکرم ،میاں قیصرشبیر ،ملک عزیز رسول سند یلہ،سیاسی سماجی شخصیات و چیئرمین یو سی و کونسلرز سمیت مسلم لیگی کارکن شریک تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں