ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس مقدمے کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل

بدھ 7 دسمبر 2016 20:56

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس مقدمے کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس مقدمے کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس کیس کی تفتیش پہلے ہومو سائیڈ شعبہ کے انسپکٹر حیدر کے پاس تھی جسے نا اہلی کا مظاہرہ کرنے پر سابق سی پی او اظہر اکرم نے تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد انسپکٹر عطیہ جعفری کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا جن سے کچھ عرصہ بعد تفتیش واپس لے کر انسپکٹر ارشاد الحسن کے حوالے کر دی گئی۔

عدالتی معاملات کے باعث تفتیش دوبارہ ان سے لے کر انسپکٹر عطیہ جعفری کے حوالے کی گئی، انسپکٹر عطیہ جعفر ی کے ڈی ایس پی بننے پر اب یہ تفتیش تھانہ مظفر آباد سرکل کے ہومو سائیڈ شعبہ کے سب انسپکٹر نور اکبر کے پاس چلی گئی ہے۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی کو ملتان میں ان کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں