جماعة الدعوة نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ افرادکے لئے ملتان سے 40لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کر دیا
امدادی سامان میں سینکڑوں خاندانوں کیلئے خشک راشن،گرم بستر،ملبوسات اور ادوایات شامل،امدادی سامان چئیرمین ایف آئی ایف حافظ عبدالرئوف نے روانہ کیا۔ملک بھر سے امدادی سامان کے قافلے متاثرین کے لئے روانہ کئے جا رہے ہیں،حافظ عبدالرئوف کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 7 دسمبر 2016 20:56
(جاری ہے)
چیئرمین ایف آئی ایف حافظ عبدالرئوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے درجنوں نہتے لوگ شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں ،سینکڑوں خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ،برنالہ سے لیکر چکوٹھی تک ساری کنٹرول لائن پر یہی صورتحال ہے ،بچے ،بوڑھے ،عورتیں سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار بیٹھے ہیں ،جبکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت تاحال جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن نے تمام متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ،برنالہ ،کوٹلی، نکیال، چکوٹھی ،تتہ پانی، عباس پور، ہجیرہ ،کھوئی رٹہ ،چکار ،چناری اوردیگر علاقوں میں پانچ ہزار خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ،ایف آئی ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 20سے زائد میڈیکل کیمپ لگا کر 6333متاثرین کا طبی معائنہ کیا اور لاکھوں روپے مالیت کی ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں ،نقل مکانی کر کے آنے والوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کو بستر و ملبوسات اور دیگر امدادی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں۔فلاح انسانیت فائونڈیشن کے سینکڑوں رضاکار اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ملک بھر سے امدادی سامان کے قافلے متاثرین کشمیر کے لئے روانہ کئے جا رہے ہیں،آج ملتان سے روانہ کیا جانے والا امدادی سامان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے یہ امدادی سامان ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں رحیم یارخان ،بہاولپور، لیہ اورخانیوال کی جانب سے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔جس میں 500خاندانوں کے لئے (چاول ،چینی ،آٹا، دالیں ،گھی ،چائے ،بچوں کے لئے دودھ ) 1500بستر ،450ملبوسات ،200جوڑے جوتے اور چار لاکھ روپے مالیت کی ادویات بھی شامل ہیں ۔امدادی کھیپ کے ساتھ 8ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی جا رہی ہے جو مختلف علاقوں میںموبائل میڈیکل کیمپنگ کرے گی ۔ حافظ عبدالرئوف نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں ،150دن گزرنے کے باوجود بھارتی فوج ان کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکی، کشمیر کے بھائیوں نے قربانیوں کی انتہا کر دی اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کے کندھے سے کندھا ملا کر تحریک آزادی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کا ساتھ دیں ،اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے ہر طبقے کے لوگ خصوصاً حکمران اپنے لڑائی جھگڑے اور مفادات کی جنگ کو چھوڑ کر کشمیریوں کے لئے یک آواز ہو کر عملی اقدمات کریں ۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے منڈیوں سے عام مارکیٹ میں سپلائی چین کو سختی سے مانیٹر کیا ..
ملتان: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی واک کا انعقاد
ملتان ،ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307افراد کوریسکیو کیا
ملتان،شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ کو قائداعظم گولڈمیڈل سے نوازاگیا
انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان
پی ایچ اے ملتان کا پھل دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ جاری
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت