قندیل قتل کیس کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 13:58

قندیل قتل کیس کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) قندیل قتل کیس کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا ۔ کیس کی تفتیش پہلے ہومو سائیڈ شعبہ کے انسپکٹر حیدر کے پاس تھی جسے نا اہلی کا مظاہرہ کرنے پر سابق سی پی او اظہر اکرم نے تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد انسپکٹر عطیہ جعفری کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا جن سے کچھ عرصہ بعد تفتیش واپس لے کر انسپکٹر ارشاد الحسن کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

عدالتی معاملات کے باعث تفتیش دوبارہ ان سے لے کر انسپکٹر عطیہ جعفری کے حوالے کی گئی ، ان کے ڈی ایس پی بننے پر اب یہ تفتیش تھانہ مظفر آباد سرکل کے ہومو سائیڈ شعبہ کے سب انسپکٹر نور اکبر کے پاس چلی گئی ۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی کو ملتان میں ان کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں