سکائوٹ تحریک نوجوانوں کی کردار سازی کا بہترذریعہ ہے،اشفاق گجر
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:18:09 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:18:09 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:18:09 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:18:09 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:18:09 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

سکائوٹ تحریک نوجوانوں کی کردار سازی کا بہترذریعہ ہے،اشفاق گجر

ملتان ۔06دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2016ء)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن و ڈسٹرکٹ سکائوٹ کمشنر محمد اشفاق گجر نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ میں مقابلے کی صلاحیتوں کو اجاگر اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بننے میں مدد فراہم کرتی ہیں ، سکائوٹ تحریک نوجوانوں کی کردار سازی کا بہترین ذریعہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ سکائوٹ تربیتی پروگرام کے آخری روز ’’کیمپ فائر و سکائوٹ فیملی ڈے ‘‘ کے حوالے سے سکائوٹ ہیڈ کوارٹر میں جاری تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد اشفاق نے کہا کہ سکائوٹنگ طلبہ کو مہذب شہری بنانے کا ہنر سکھاتی ہے، سکائوٹس کی معاشرے میں خدمات مثالی اور قابل تعریف ہیں، اس موقع پر ریجنل سکائوٹس آرگنائزر سید ضمیر الاسلام بخاری نے کہا کہ سکائوٹ کیمپ میں نوجوانوں کو بہتر انداز میں تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ مشکل گھڑی میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دے سکیں،پانچ روزہ تربیتی سکائوٹ کیمپ میں نوجوانوں کو ریسکیو ، ماحولیات، ٹریفک، سول ڈیفنس سمیت ہمہ قسم کی تربیت دی گئی اور مختلف قسم کے مقابلہ جات کروائے گئے،تقریب میں ملک محمد شریف ڈسٹرکٹ سکائوٹس سیکرٹری ، سجاد حسین بھٹی ، اشفاق انصاری ، فرحان شبیر، ارسلان انصاری، دانیال حشمت، امتیاز رانا ، باسط علی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سکائوٹ لیڈرز بھی موجود تھے۔

06/12/2016 - 23:16:40 :وقت اشاعت