وی سی کی زیر صدارت بہائو الدین ز کریایونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:18:09 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:18:09 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40 وقت اشاعت: 06/12/2016 - 23:16:40
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

وی سی کی زیر صدارت بہائو الدین ز کریایونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2016ء)بہائو الدین ز کریایونیورسٹی ملتان کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس آئی ایم ایس ہال میںمنعقد ہوا، اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ اکیڈمک معاملات پر یونیورسٹی اساتذہ میں ایک ہم آہنگی پیدا ہوتی دکھائی دی ہے اور سب نے حوصلے کے ساتھ ایک دوسرے کے دلائل سنے ہیں جو قابل تعریف ہے ، اجلاس میں سب سے اہم فیصلہ مختلف کالجوں میں بی ایس پروگرام کے امتحانات کے حوالے سے کیاگیا جس میں پچھلا نوٹیفیکیشن یونیورسٹی نے عارضی طور پر واپس لے لیا ، اس مسئلہ کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں رجسٹرار ، کنٹرولر امتحانات ، چیئرمین الحاق کمیٹی اور جن مضامین میں ان کالجوں میں تدریس کا عمل جاری ہے ان شعبوں کے سربراہ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل ساہیوال کالج اس کمیٹی میں کالجوں کی نمائندگی کریں گے، اجلاس میں یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی کے دو ممبران کا چنائو بھی کیا گیا جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان اور ڈاکٹر قاضی عابد شامل ہیں، اسی طرح یونیورسٹی ایکوویلنس کمیٹی کا انتخاب بھی کیاگیا جس کے اراکین میں شعبہ فزکس کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد اور ڈاکٹر اعجاز احمد شامل ہیں ،اس موقع پر کونسل نے دیگر امور کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جس میں ویٹرنری سائنسز میں گھڑ سواری کا کورس اور زرعی انجینئرنگ کے شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نئے نصابات شامل ہیں۔

06/12/2016 - 23:16:40 :وقت اشاعت