قوم کی نظر یں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اُمید ہے کہ سپریم کورٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے گی ،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم کی ملتان میں کارکنوں سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 20:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے قبول اسلام کے معاملے میں جوقانون سازی کی ہے اس کا خیال تو اہل مغرب کو بھی نہیں آیا سندھ اسمبلی نے صریحاًً اسلام اور آئین اور قر آن وسنت کی رہنمائی اور ہدایت سے بغاوت کی ہے ۔ قوم کی نظر یں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اُمید ہے کہ سپریم کورٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے گی۔

کراچی دہشت گردی ، بوری بند لاشیں اور بھتہ خوری کا شہر بن گیا یہ سب کچھ نا اہل اور عوام دشمن قیادت کی وجہ سے ہوا ہے۔ جماعت اسلامی آئینی ، جمہوری طریعے سے ملک کے ہر شعبے میں تبدیلی اور انقلاب لانا چاہتی ہے۔ ہماری جنگ لٹیروں ، قاتلوں ، جاگیر داروں، وڈیروں اور کرپٹ مافیا سے ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار لاہور سے ملتان پہنچنے پر جماعت اسلامی ملتان سٹی کے نائب امیر ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد کے بھائی منیر خان کے انتقال پر تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق، امیر ملتان سٹی میاں آصف محمود اخوانی، جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق ، خواجہ عاصم، نادر خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں مذہب کی تبدیلی کرنے کے حوالے سے جو قانون بنا یا ہے شریعت کے خلاف ہے ملک بھر کی تمام دینی جماعتوں نے اس کو مسترد کردیا ہے اگر حکومت سندھ نے اس کو واپس نہ لیا تو اس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

تمام دینی قوتیں پاکستان کے اسلامی کردار اور اسلامی تہذیب وقوانین کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کے خلاف ہے مراسات یافتہ طبقہ اور اقتدار پر قابض مافیا ایک کلب کی صورت میں عوام کو گردنوں پر مسلط ہے عوام بیدارہوں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور اسٹیٹس کو کی محافظ قوتوں کو شکست دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانا ما لیکس جیسی تمام لیکس کی تحقیقات اور سزاکیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دے اور نوازشریف ، پرویز مشرف ، زرداری کے دور حکومت کی بھی مکمل تحقیقات کرے اس کا آغاز میاں نوازشریف اُس کے خاندان سے کیا جائے۔

کرپشن میں ملوث افراد کو سزا دے۔ کرپشن پاکستان کیلئے ناسور بن چکی ہے ۔ کرپٹ لوگوں کو پھانسی پر لٹکا ئے بغیر ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن نہیں ہوسکتا ۔ بعدازں ڈیرہ گازی خان روانہ ہوگئے۔ جہاں پر وہ سیرت کانفرنس کے علاوہ مختلف پروگرامات سے خطاب کریں گے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں