پنجاب حکومت کا آئند ہ مالی سال میں صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں میں ایمر جنسی ریسکیو1122کے سنٹر قائم کرنے کا اعلان، جنوبی پنجاب کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹوریٹ اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا بھی اعلان،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کو انتہائی مضبوط ادارہ بنایا جائے گا ،صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب مہر اعجاز احمداچلانہ کی ملتان میں میڈیا کو بریفینگ
منگل 6 دسمبر 2016 20:36
(جاری ہے)
یہ اعلان انہوں نے سرکٹ ہائوس ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ اور ممبر صوبائی اسمبلی را نا طاہر شبیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصدصرف سیلاب سے نمٹنا نہیں بلکہ زلزلہ ، حادثہ ، ژالہ باری ،آتشزدگی اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنا بھی اس محکمہ کے دائرہ کار میں شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا قلمدان پہلی مرتبہ کسی وزیر کو سونپاگیاہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ اس ادارے کو انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار کیاجائے تاکہ یہ نہ صرف پنجاب اور وطن عزیز میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قدرتی آفات کی صورت میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکے ۔ مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ریسکیواور ریلیف کاکام کرنے والے انہار ، صحت ، لائیو سٹاک ، واسا ، سول ڈیفنس ، ریسکیو1122، ٹی ایم ایز ، انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنی ضروریات کے حوالے سے سفارشات تیار کریں تاکہ کسی بھی آفت یا ناگہانی حادثے سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات مکمل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خطر ناک قراردی گئی عمارتوں کے بارے میں تیار کی گئی پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے تعمیراتی معیار پر بھی چیک رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کا حلقہ انتخاب دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے جنوبی پنجاب سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوتا ہے اسی لئے انہوں نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی باقاعدہ میٹنگ کیلئے جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائوں کے فلڈ بندوں کو مضبوط بنانے کیلئے منصوبہ تیار کرکے انہیں بھیجا جائے جس پر عمل درآمد کیلئے وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد حاصل کریں گے ۔ وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ ہیڈ تریموں کی استعداد 5.5لاکھ کیوسک ہے جسے 8.75لاکھ کیوسک تک بڑھایا جارہا ہے اور اس منصوبے پر کام جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 2010ء میں آنے والے فلڈ کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ فلڈ کا مستقل سدِ باب کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا اور یہاں ڈائریکٹر کے عہدے کا آفیسر تعینات کیاجائے گااور مظفر گڑھ میں امدادی سامان کے ویئر ہائوس کو وسعت دی جائے گی ۔ مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ ریسکیو1122کی سیلاب کے موقع پر استعمال ہونے والی کشتیوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے اور اس ادارے کا نیٹ ورک مزید پھیلایا جائے گا۔انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی را نا طاہر شبیر کی سفارش پر ملتان میں پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے ڈی سی او ملتان کو انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے جگہ منتخب کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی مہم کا جائزہ لیا
ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 329افراد کوریسکیو کیا،ترجمان
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
پولیس ملازمین کی صحت اولین ترجیح،علاج معالجے کا بہترین انتظام کیا جا ئے گا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب
سوئی گیس ٹاسک فورس کا ملتان کے مختلف علاقوں میں آپریشن،غیر قانونی استعمال پر متعدد کنکشن منقطع
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پزیر
ملتان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ،واسا کا اپنے تمام سٹیشنز کو الرٹ رہنے کا حکم
محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام زمین کے علامی دن پر آگاہی واک منعقد
پلاسٹک کی آلودگی ایک عالمی بحران ہے جس کے برے اثرات کئی برس رہتے ہیں، وائس چانسلرخواتین یونیورسٹی
نامورکامیڈین معین اخترکوہم سے بچھڑے 13برس بیت گئے
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال