ربیع الاول میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی،رائو محمد قاسم

منگل 6 دسمبر 2016 17:12

ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ ربیع الاول میں شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام آفیسران اپنی اپنی حدود میں شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج اور واٹر سپلائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ میلاد کمیٹیوںاور جلوس انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور جلوس روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کی شکایات دور کرنے کے ساتھ گٹر وں پر ڈھکن کی (100) فیصد موجودگی کو بھی یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ربیع الاول کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج نارتھ ڈویژن ، سائوتھ ڈویژن سنٹرل ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے تمام آفیسران کو اپنی اپنی حدود میں میلاد النبی کے تمام جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کے سلسلے میں پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور جلوس شروع ہونے سے قبل متعلقہ روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں