پولیس نی39جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے منشیات واسلحہ برآمد کر لیا

منگل 6 دسمبر 2016 17:12

ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد سلیم سے 30لیٹر شراب ، ملزم راشد سے 170گرام چرس ،اور ملزم محمد انور سے 160گرام چرس ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم یامین سے 10لیٹر دیسی شراب ، ملزم یوسف سے 10لیٹر دیسی شراب ،پولیس تھانہ بی۔

زیڈ نے ملزم رمضان سے 110گرام چرس ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم خلیل سے 10لیٹر دیسی شراب ، جبکہ پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم ندیم رضا سے 550گرام بھنگ ،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اعجاز سے پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔پولیس نے کینٹ اور مخدوم رشید کے علاقوں میں واقع جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان جعہ گل، بڈی ، ساجد ،قیصر اور اعجازجبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان جاوید ، مختیار ، رشید ، یٰسین ، احسان ، ریاض ، اور رفیق کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے سامان اور دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرلی۔دریں اثناء ملتان پولیس نی18اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 2ملزمان کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ 16ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران122نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں437نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی113موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں