محمدنوازشریف زرعی یونیورسٹی اورووہان گوٹنگ سیڈکمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 5 دسمبر 2016 22:15

ملتان۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)محمدنوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان اورووہان گوٹنگ سیڈکمپنی (چائنہ )کے درمیان بیجوں کی نئی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف علی اورووہاں گوٹنگ سیڈکمپنی کی طرف سے چانگ لی نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ووہان سیڈکمپنی محمدنواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباو وطالبات کیلئے ایک لیبارٹری قائم کرے گی اس کے علاوہ محقیقین کاتبادلہ ،بیجوں کی نئی پیداواری ٹیکنالوجی اورنئی اقسام پرتحقیق کیلئے ایک یاداشت پربھی دستخط کئے گئے ۔اس موقع پرچانگ لی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورچین کے تعلقات میں وسعت کی بہت گنجائش موجودہے ۔وائس چانسلرمحمدنوازشریف زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف علی نے کہاکہ جامعہ تعلیم اورتحقیق کیلئے اس طرح کے معائدوں کوترجیح دیتی رہے گی خاص طورپرچائنہ سے زرعی سیکٹر کی ٹیکنالوجی اورمہارتوں کے حصول کیلئے ہم مسلسل کوشاں رہیں گے تاکہ اس خطہ کے طلباء موجودہ حالات کے تقاضوں کوپوراکرسکیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں