سٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور کے بعد ڈولفن فورس کو ملتان،فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت صوبہ کے پانچ شہروں میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے لاہور کے بعد ڈولفن فورس کو ملتان،فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت صوبہ کے پانچ مزید شہروں میں ڈولفن فورس کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ڈولفن فورس کو ملتان،فیصل آباد ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ اور بہاولپورمیں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اگلے ماہ تک بھرتیاں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں 220، راولپنڈی میں 154،،ملتان میں 119، گوجرانوالہ میں 123اوربہاولپور میں 88 ڈولفن اسکواڈ کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔یہ بھرتیاں پانچ جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں