ملتان، میئر شپ کے لیے جوڑ توڑ شروع ہو گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 16:30

ملتان۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) مئیر شپ کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی اُمیدواروں کے درمیان جوڑتوڑ شروع ہو گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے دھڑوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے تحریکِ انصاف کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، ملتان کی مئیر شپ حاصل کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں کی دوڑ جا ری ہے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دو اتحاد ’’ آرائیں ،شیخ ‘‘اور’’ رانا ، انصاری ‘‘ اتحاد مئیر شپ کے لیے اپنے اپنے اُمیدوار کے لیے مرکزی قیادت کو مطمئن کرنے کے لیے کوشاں ہیں ’’آرائیں و شیخ ‘‘ اتحاد میں سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی احسان الدین قریشی اور ملک انور بھی شامل ہیں جبکہ ’’رانا ،انصاری ‘‘اتحاد میں رکن صوبائی اسمبلی رانا محمودالحسن ،سابق رکن صوبائی اسمبلی عامر سعید انصاری اور سعید انصاری شامل ہیں ’’آرائیں ،شیخ ‘‘اتحاد نے پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مئیر شپ کے لیے آئندہ چند روز میں اُمیدوار نامزد کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں