ڈسٹرکٹ سول ہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر محمدزاہد اختر کی والدہ کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین قاری محمد حنیف جالندھری کی امامت میں ادا کردی گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ سول ہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر محمدزاہد اختر کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز ممتاز عالم دین قاری محمد حنیف جالندھری کی امامت میں اداکی گئی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی 4/دسمبر2016ء بروز اتوار 8بجے صبح رہائش گاہ ڈاکٹر محمد زاہد اختر سول لائن خانیوال میں ہوگی اجتماعی دُعا 10بجے صبح ہوگی۔

نماز جنازہ میں سابق ایم این اے مخدوم جاوید ہاشمی، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر خاور شاہ، مسلم لیگی رہنما سید عابد امام شاہ، جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چودھری عزیر لطیف، میاں منیر احمد بودلہ، میاں آصف محمود اخوانی ہارون الرشید نظامی، رائو افتخار احمد، نذر حسین سنپال، کنور محمد صدیق، ڈاکٹر عمران، الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدر رائو محمد ظفر، ہائی کورٹ بار کے صدر جمشید حیات ایڈووکیٹ، جعفر طیار ایڈووکیٹ، رانا مختیار احمد، ملک ظریف ، رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ،حبیب اللہ خان ایڈووکیٹ، اظہر خان بلوچ، خواجہ صلاح الدین، خواجہ شیراز، خواجہ انیس، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر رائو ظفر عباس، جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت وکلاء، تاجر، سیاسی وسماجی رہنمائوں علماء کرام ، صحافیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ، مرکزی نائب اُمراء میاں محمد اسلم، ڈاکٹر فرید پراچہ نے رہائش گاہ پر جاکر فیاض اسلم، ڈاکٹر محمد زاہد اختر سے اُن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی#

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں