ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرکے مہذب معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔آرپی اوملتان

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:54

ملتان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے مقامی سکول میں منعقدہ تین روزہ ’’ٹریفک آگاہی مہم‘‘کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک پولیس ملتان محمد شریف تھے جبکہ دیگر شرکاء میں ملتان ٹریفک ٹریننگ ٹیم سے شاہد جاوید،خرم سہیل،سہیل احمد اور سبطین فاروق تھے۔

سکول پرنسپل مسز نجمہ جعفری نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ اس طرح کے تربیتی سیشن سے طالبات کو ٹریفک قوانین بارے مفید معلومات حاصل ہونگی۔اس موقع پر طالبان نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں