بلوں کی شکایت کے خاتمے کیلئے کنزیومر سر وے شروع کررہے ہیں،ایم ڈی واسا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

ملتان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ واسا شہر میں سیوریج اور واٹرسپلائی کی بنیادی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، واسا بلنگ سسٹم کو مزید بہتر اور جدید بنانے کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینڈرائڈ بیسڈ کنزیومر سروے سے متعلق کنسلٹنٹ کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا ،اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس ملک نعیم کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری عبدالمجید، اربن یونٹ کے نمائندہ محمد حسیب اور کنسلٹنٹ ویلیو ریسورسسز کے نمائندہ طاہر مسعود خان اور محمد علی بھی موجود تھے،ایم ڈی واسا نے کہا کہ دسمبر 2016ء سے اینڈرائڈ بیسڈ کنزیومر سروے شروع کیا جارہا ہے،جس سے صارفین کی واسا بلوں سے متعلق شکایات کانہ صرف خاتمہ ہوگابلکہ کمپیوٹرائزاڈ بلنگ سسٹم میں بھی بہتری آئے گی،اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم کو بتایا گیا کہ13اور 14 دسمبر کو گھرگھر سروے سے متعلق فیلڈ سٹاف کی تربیت کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 17 دسمبر کو یونین کونسل نمبر 1 اور 23 سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت گھرگھر سروے کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں