اسسٹنٹ پروفیسر طارق اسماعیل کو پی ایچ ڈی کے مقالہ کے کامیاب دفاع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی سفارش

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسی ملتان شعبہ فوڈ سائنس و نیوٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر طارق اسماعیل کو پی ایچ ڈی کے مقالہ کے کامیاب دفاع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی سفارش کر دی گئی ہی․ طارق اسماعیل نے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر کی زیرسرپرستی" "Pomagranate Peel Based Novel Food Product پر تحقیق کی جسے انگلینڈ اور جنوبی کوریا کے مارہین نے بھرپور سراہتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی سفارش کی ․ پاکستان سے سندھ یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ڈین شعبہ کراپ پروڈکشن پروفیسر ڈاکٹر صغیر اے شیخ نے مذکورہ تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کو خوراک سے منسلکہ صنعت میں محفوظ اور صحت بخش خوراک کی تیاری کے عمل کو بہتر بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے مذکورہ سکالر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی سفارش کی․ طارق اسماعیل نے اپنی اس تحقیق سے اب تک بین الاقوامی جرائد میں چھ تحقیقی پرچہ جات شائع کرائے ہیں․ یاد رہے کہ طارق اسماعیل شعبہ فوڈ سائنسز زکریایونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے پہلے سکالر ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں