ڈاکٹر تبسم کا مسلم لیگ (ن) لیبرونگ شعبہ خواتین ملتان کی سٹی صدر کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:55

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن)لیبرونگ سٹی آرگنائزیشن شعبہ خواتین ملتان کی ڈاکٹرملکہ تبسم کوسٹی صدر کانوٹیفکشن جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبرونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے ہرشعبہ میں خواتین کونمایاں مقام واہمیت حاصل ہے‘مسلم لیگ ن کی جدوجہد ملکی ترقی کیلئے ہے‘عمران خان سمیت پی ٹی آئی کومحض بیان بازی اورالزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا‘ہمارا اورہماری پارٹی کامشن عوامی خدمت اورعوام کے مسائل کاحل ہے۔اس موقع پرشاہدپروین ،فرحان انصاری ،غفاراعوان سمیت دیگرشریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں