وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام چوتھے فیز کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:26

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نیو ٹیک کے اشتراک سے چوتھے فیز میں ملتان صنعت زار کو شامل کر لیا گیا ۔ آج سے درخواستیں لینا شروع کر دی گئی ہیں ۔ ’’ اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ مینجر رانا محمود جاوید نے بتایا کہ 12دسمبر تک طالبات سے درخواستیں موصول کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ہیڈ آفس لاہور کو تمام دستاویزات بھیجوا دیئے جائیں گے ۔ پھر میرٹ پر سلیکٹ کر کے انٹرویوز لیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار 2تربیتی کورسز جن میں ڈریس میکنگ اور بیوٹیشن کے کورسز شامل ہوں گے ۔ 50طالبات کی تربیت کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کے والدین کے اسرار پر ایوننگ کلاسز کی بجائے صُبح کی کلاسز کے لیے درخواست بھیجوائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں