عوام عدلیہ کی طرف پر امید ہیں، چاروں صوبوں کے ترقی پسند ، جمہوریت پسند لوگ ایک نئی ترقی پسند سیاسی جماعت کیلئے اکٹھے ہو جائیں،جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سابق سیکریٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنما رئوف خان ساسولی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 21:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سابق سیکریٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنما رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کی طرف پر امید ہیں لیکن وہ لاہور، ملتان اور لاڑکانہ کے فرق کو ختم کرنے کے لئے مثبت فیصلے کے ذریعے 20کروڑ عوام کو قومی اتفاق رائے کی طرف راغب کریں گے۔ سرمایہ دار اور ساہوکار آپس میں دست و گریباں ہیں جبکہ جاگیردار لومڑی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

تینوں کی راز افشائی قوم کے سامنے ظاہر ہو رہی ہے کہ کون کس انداز میں ان کے حق کو ہاتھ اور منہ سے نوچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے مقامی ہوٹل میں کی گئی ملاقات میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔رئوف ساسولی نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ چاروں صوبوں کے ترقی پسند ، جمہوریت پسند لوگ ایک نئی ترقی پسند سیاسی جماعت کے لئے اکٹھے ہو جائیں کیونکہ سرمایہ دار ، ساہوکار اور جاگیردار اقتداری کلب ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں عملاً بادشاہت ہے اور ملک اب بادشاہت کی طرف بڑھ رہا ہے ایسے حالات میں ضروری ہے کہ صحت مند جمہوریت کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں کوئی مثبت کردار نظر نہیں آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو جماعت اسلامی واحد جماعت نظر آتی ہے جس پر کسی بھی قسم کی کرپشن یا پانامہ لیکس کا داغ نہیں ہے اور قوم کو جماعت اسلامی سے امیدیں وابستہ ہیں میں سمجھتا ہوں کہ جماعت اسلامی کو حقیقی معنوں میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لئے اپنی جدوجہد مزید تیز کرنا ہو گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ملازمتوں کے کوٹے پر وفاقی ادارے کوئی عملدر آمد نہیں کر رہے ہیں بلکہ پی ایس او ، این آئی سی ایل اور نیشنل بنک سے بلوچستان کے لوگوں کو نکالنے کے لئے شب خون مارا جا رہا ہے اور ترقیاں بھی نہیں دی جا رہی ہیں جو بلوچستان کی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی و زیادتی ہے اور ایک بار پھر بلوچستان کی قوم میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزراء کہتے ہیں کہ وہ بادشاہ سلامت کے سامنے بے بس ہیں تو ایسے حالات میں چاروں صوبوں کی عوام کو آنے والے وقتوں میں نہ صرف اپنے بلکہ ملک کے مفاد کے لئے بہتر فیصلے کرنا ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں