ْ ہندوستان کا جارحانہ اور جنگی جنون پر مبنی رویہ خود ہندوستان کو تباہ کردے گا،دشمن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:55:09 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:55:07 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:55:06 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:55:04 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:55:02 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:55:01 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:54:59 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:54:58 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:51:43 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:51:40 وقت اشاعت: 28/11/2016 - 21:51:39
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

ْ ہندوستان کا جارحانہ اور جنگی جنون پر مبنی رویہ خود ہندوستان کو تباہ کردے گا،دشمن کے مقابلہ میں عسکری ، سیاسی ، معاشی ، دانشور قوتیں یک آواز اور یک جان ہو جائیں،جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا بیان

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2016ء)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ہندوستان کا جارحانہ اور جنگی جنون پر مبنی رویہ خود ہندوستان کو تباہ کردے گا ۔ جموںو کشمیر آر پار کے عوام بھارتی جبر کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ پاکستانی ملت اور افواج پاکستان ہندوستان کے تمام قرضے چکانے کے لیے تیار ہیں ۔

دشمن کے مقابلہ میں عسکری ، سیاسی ، معاشی ، دانشور قوتیں یک آواز اور یک جان ہو جائیں ۔ مستحکم و آزاد پاکستان ہی خطہ میں امن کی ضمانت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی آئین اور قانون کی حکمرانی اور عوام کو ظلم و جبر ، کرپشن ، قومی وسائل پر لوٹ مار سے نجات دلائے گی ۔ ملک و ملت کو 70 سال سے ذلت و پستی میں دھکیلنے والے ہی بیرونی دشمنوں سے زیادہ خطرناک ہیں ،ان کے خلاف بغاوت اور عوام کو مہنگائی ، غربت اور رسوائی کے عذاب سے نجات دلانا ہمارا مشن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکمران نمائشی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن سماجی مشکلات اور خرابیاں نظر انداز کر رہے ہیں ۔ عوام کا حق ہے کہ جان ،مال اور عزت کا تحفظ ہو، پولیس کلچر بدلے اور سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو تعلیم ، ہنر اور روزگار دینا اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کے مترادف ہے۔
28/11/2016 - 21:55:01 :وقت اشاعت