ملتان،میٹروبس پراجیکٹ منصوبے کی تکنیکی خامیوں کیخلاف انجمن تاجران کا بوسن روڈ پردھرنا

پیر 28 نومبر 2016 20:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) میٹرو انتظامیہ کی غلط پلاننگ کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات سے انسانی جانوں کے ضیاع اور انڈر پاس، روڈ کراسنگ، سٹیل پُل نہ بنانے کی میٹرو انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف انجمن تاجران ملتان شہر کے زیراہتمام شالیمار کالونی، بوسن روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس احتجاجی دھرنے میں انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پراجیکٹ جب سے شروع ہوا ہے میٹرو روڈ کے دونوں اطراف کی آبادیاں ، عوام اور تاجر انتہائی اذیت کا شکار ہیں۔

میٹرو انتظامیہ کی ناقص پلاننگ اور پالیسی کی وجہ سے تاجروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ۔ میٹرو پراجیکٹ میں ہونے والی بڑے پیمانے پر کرپشن کے سلسلے میں بھی تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

اس احتجاجی دھرنے میں انجمن تاجران شالیمار کالونی، انجمن تاجران بہادر پور، انجمن تاجران بوسن روڈ، انجمن تاجران نیل کوٹ، انجمن تاجران چونگی نمبر6، انجمن تاجران گلگشت، انجمن تاجران گول باغ کے تاجروں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر تاجر راہنما ملک منیر حسین، ملک طارق حسین، ڈاکٹر اللہ دتہ، امتیاز احمد بٹ، محمد ارشاد، علی سلطان نے کہا کہ میٹرو انتظامیہ کی غفلت اور غلط پلاننگ کی وجہ سے میٹرو روٹ اور دیگر چوکوں پر ٹریفک ودیگر گمبھیر مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس غلط پلاننگ سے چور اور ڈاکو بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ہم وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور تاجروں کے مطالبات منظور کیے جائیں ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔ اس احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے انجمن تاجران ملتان شہر کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں وزیراعظم کے افتتاح کے موقع پر پرزور احتجاج کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔

اس احتجاجی دھرنے میں محمد ادریس، لال دین، عادل خان، صفدر خان، اشفاق، ملک حفیظ، ہمایوں خان، اجمل، عامر، قاسم، اختر، شہزاد، آصف، مدثر، عفان گیلانی، نعیم، ظفر، ملک خالد، اظہر ہراج، قیصر بھٹی، عمران، رضوان، سرفرار، تحسین، شفیق، اقبال، مکھن خان، حسن، یٰسین، سجاد بھٹی، حیات لنگاہ، بابر، مدنی، عابد ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں