سی پیک کے ذریعے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ،یہ آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ہے ،نئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدبھی باجوہ جنرل راحیل شریف کی طرح عوام کی تواقعات پر پورا اتریں گے

وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن کی گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 20:17

سی پیک کے ذریعے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ،یہ آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ہے ،نئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدبھی باجوہ  جنرل راحیل شریف کی طرح عوام کی تواقعات پر پورا اتریں گے
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے سی پیک کے ذریعے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ۔یہ آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ہے ۔نئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدبھی باجوہ جنرل راحیل شریف کی طرح عوام کی تواقعات پر پورا اتریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل ملتان مخصوص نشست پر برائے خواتین پر مسز کا شف رضا صدیقی (رفعت زہرہ) کے منتخب ہونے پر حاجی سکندر حیات کو مبارک دینے کے موقع پر uc 82کے معززین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر معزین علاقہ uc 82 حاجی محمد نواز صدیقی، محمد شعیب صدیقی،کاشف رضا صدیقی، غضنفر عباس، کوثر حسین، عسکری حیدر، اکبر عباس ، مہدی حسین، حاجی زاہد حسین صدیقی، علی حسن صدیقی، محمد یونس صدیقی، یعقوب پہلوان، وزیر حسین، جعفر حسین،سجاد حسین پہلوان بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں