ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،14افراد گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

پیر 28 نومبر 2016 19:59

ملتان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی14افراد کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے ملزم اکبر سے 250گرام چرس برآمد کر کے ، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد خان سے 10لیٹر دیسی شراب ، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم علی فرحان سے 07بوتلیں ولائتی شراب ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم واجد علی سے 510گرام چرس ،پولیس تھانہ قادر پورراں نے ملزم رونق ظہور سے 10لیٹر شراب دیسی ، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم اکرم سے 200گرام چرس ، جبکہ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم فہیم الدین سے 05لیٹر شراب،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اسلم سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں برآمد کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔

دریں اثناء ملتان پولیس نی6اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سی6کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیںملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران116نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں427نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی107موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں