ریڈیو پاکستان ملتان کی 46 سال کے عرصے میں خطہ کے لوگوں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:50:07 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:30:13 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:30:11 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:30:10 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:30:09 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:30:08 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:30:07 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:20:48 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:20:46 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:20:43 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:20:41
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

ریڈیو پاکستان ملتان کی 46 سال کے عرصے میں خطہ کے لوگوں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ خورشید ملک

ملتان۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن خورشید احمد ملک نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ملتان نے 46 سال کے عرصے میں خطہ کے لوگوں کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دے کر بہت بڑا نام کمایا ہے۔ انہوں نے یہ بات ریڈیو پاکستان ملتان کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کے کارکنان نے قدرتی آفات اور ہر اہم موقع پر قومی خدمت کے جذبے کے تحت شب و روز جانفشانی سے کام کرکے خطہ کے عوام کی خدمت کی ہے جس کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ابلاغ کا واحد ادارہ ہے جس کی رسائی ملک کے ہر کونے تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے جو فرا ئض تفویض کیے گئے ہیں وہ ایک بڑا چیلنج ہیں۔

اس چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کے لیے پروگرام، خبر اور ا نجینئرنگ کے شعبوں کو مستعدی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پروگرام اور خبروں کے شعبوں کے نشریاتی مواد میں بہتری لانے اور کمرشل بنیادوں پرپروگرام شروع کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اور تاجر حضرات اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے اس ادارے کے وسیع نیٹ ورک سے استفعادہ کر سکتے ہیں۔

خورشید احمد ملک نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان اور گلگت کے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور اب یہ اسٹیشن صوبائی اسٹیشنوں کے ہم پلہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور رپورٹس نشر کرنے کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا کیونکہ یہ منصوبہ ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ڈائریکٹر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

27/11/2016 - 21:30:08 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان