میٹرو بس سسٹم کے تحت چلنے والی فیڈربس سروس کے کرایوں کا اعلان کردیاگیا

اتوار 27 نومبر 2016 21:30

ملتان۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور ، راولپنڈی- اسلام آباد اور ملتان میٹرو بس سسٹم کے تحت چلنے والی فیڈر بس سروس کے کرائے کا اعلان کردیا ہے ۔فیڈر بس کاکرایہ صرف 15روپے ہوگاجبکہ دوسری اور تیسری فیڈر بس میںسفر کی صورت میں صرف پانچ، پانچ روپے مزید کرایہ ادا کرناہوگا۔صرف میٹرو بس کارڈ رکھنے والے فیڈر بس سروس پر سفر کرسکیں گے ۔

فیڈر بس کارڈ 130روپے قابل واپسی پر دستیاب ہوگا اور 70روپے ریچارج یا بیلنس کے ساتھ 200روپے میں بس میں سے یا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سروس سنٹرز اور مقر ر کردہ سیل پوائنٹس سے خریدا جاسکے گا۔میٹرو بس کارڈ کو دس روپے سے لے کر ہزار روپے تک ریچارج کرانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور فیڈر بسوں کے کرایہ جات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی۔

اسلام آباد اور ملتان فیڈر بسوں کے کرایوں کا نوٹیفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا یہ نوٹیفیکیشن پی ایم اے کی سفارش پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے جاری کیا ہے۔کرائے نامے کی تفصیلات کے مطابق اگر کوئی شہری صرف فیڈر بس پر سفر کرتا ہے تووہ 15روپے کرایہ ادا کرے گااوراگر وہ شہری ایک فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد دوسری فیڈر بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اُسے دوسری بس کے کرائے کی مد میں صرف 5روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اسی طرح اگر وہ تیسری فیڈر بس میں سفر کرتا ہے تو اُسے تیسری بس کا بھی صرف پانچ روپے ادا کرنا ہوگا ۔اگر ایک مسافر فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد میٹرو بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اسے کل 20روپے کرایہ دینا پڑے گاجس میں 15روپے فیڈر بس اور پانچ روپے میٹرو بس کا کرایہ شامل ہے ۔ اسی طرح اگر ایک پسنجر میٹرو بس میں سفر کرنے کے بعد فیڈر بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اُسے بھی مجموعی طور پر 20روپے کرایہ کرنا پڑے گا یعنی وہ میٹرو بس کا 20روپے کرایہ ادا کرے گا جبکہ فیڈر بس میں مفت سفر کرے گا۔

اگر کوئی شہر ی فیڈر بس سے سفر کرنے کے بعد میٹرو بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے اور پھر کسی میٹرو بس اسٹیشن سے اتر کر پھر فیڈر بس میں سوار ہوتا ہے تو اس سے مجموعی طو ر پر 25روپے کرایہ وصو ل کیا جائے گاجس میں فیڈربس کے پندرہ روپے ، میٹرو بس کے پانچ اور پھر فیڈربس کے پانچ روپے شامل ہیں ۔ اسی طرح اگر کوئی شہر ی فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد میٹرو بس میں بھی سفر کرتا ہے اور پھر فیڈربس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو مجموعی طور پر اُسے بھی 25روپے ادا کرنے ہوں گے ۔

میٹرو بس کا کرایہ 20روپے ہوگا۔کرائے میں رعائیت حاصل کرنے کیلئے ایک بس سے اترنے کے بعد نصف گھنٹے کے اندر دوسری بس میں ٹرانسفر ہونا ضروری ہوگا۔اس مقصد کیلئے میٹرو بس کارڈ کو ہر فیڈر بس میں لگے ویلی ڈیٹر پر لگانا ہوگا بصورت دیگر دوسری فیڈر بس میں نیا سفر شمار ہوگااوررعائیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکے گا فیڈربس سروس کے استعمال کیلئے میٹرو بس کارڈ میں 20روپے کے بیلنس کا ہونا ضروری ہے ۔

ایک ٹرانسفر کی صورت میں 25روپے اور دو ٹرانسفر کی صورت میں کارڈ میں کم از کم 30روپے ہونا ضروری ہیں ۔ تین بسوں میں سفر کرنے کے بعد چوتھی بس میں نیا سفر شمارہوگا۔ایک میٹرو بس کارڈ پر ایک ہی مسافر سفر کر سکے گا۔فیڈر بسیں مخصوص سٹاپ کے علاوہ کسی جگہ نہیں رکیں گی ۔یادر ہے کہ میٹرو بس سسٹم لاہور کیلئے 200فیڈر بسیںمنگوائی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی ۔اسلام آباد اور ملتان کے لئے فیڈر بسوں کے کنٹریکٹ کا تمام عمل مکمل کرلیا گیا ہے تو قع ہے کہ ماہِ دسمبر میں اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔ملتان میں 11فیڈر روٹس تجویز کئے گئے ہیں جن پر 100 ایئر کنڈیشنڈفیڈر بسوں کو چلایا جائے گا۔ان فیڈر روٹس کو میٹرو بس اسٹیشنز کے ساتھ لنک کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں